حیدرآباد،1جولائی(اعتمادنیوز)میرپیٹ پولیس حدود میں ایک نامعلوم شخص کی دستیاب ہوئی جسکا قتل کیاگیاہے۔میرپیٹ پولیس کے مطابق 35سالہ شخص کی نعش میرپیٹ کے سائی گنیش نگر کالونی میں کھلی زمین پر
پائی گیا۔پولیس نے بتایا کہ اس شخص کا قتل وحشیانہ طورپر کیا گیا اور اسکے سر پر ایک پتھر ڈال دیاگیا ۔مقامی عوام نے پولیس کو خبر کرنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔میرپیٹ پولیس نے نعش کو عثمانیہ کے مردہ گھر منتقل کردیا اور نعش کی شناخت کرنے کیلئے تحقیقات شروع کردی۔